You are currently viewing راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت، اہلخانہ کے سامنے سیشن جج قتل

راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت، اہلخانہ کے سامنے سیشن جج قتل

راولپنڈی (ڈیسک) روات کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق روات کےعلاقے فیز 8 میں سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق کے گھر میں داخل ہونے والے دو ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی ۔
پولیس کے مطابق زخمی سیشن جج سردار امجد اسحاق کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7