You are currently viewing رانا محمد عظیم کو ہراساں کرنے کیخلاف کراچی پریس کلب پر کے یو جے کے تحت احتجاجی مظاہرہ

رانا محمد عظیم کو ہراساں کرنے کیخلاف کراچی پریس کلب پر کے یو جے کے تحت احتجاجی مظاہرہ

کراچی (ڈیسک) پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم کے گھر پر چڑھائی اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں کراچی پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، صحافیوں کو ہراساں کرنے اور تشدد کے واقعات کے خلاف مظاہرین نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ احتجاجی مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، نائب صدر سعید جان بلوچ، حسن عباس، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی ، کراچی پریس کلب کے نائب صدر مشتاق سہیل، سابق صدر امتیاز خان فاران، پائلر کے کرامت علی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رانا محمد عظیم کو ہراساں کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرکے گرفتار کیا جائے اور وفاقی حکومت ملک بھر میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کو روکے۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کو سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی فیڈرل کونسل میں آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے البتہ وفاق حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہمیں دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور نہ کیا جائے۔

رانا محمد عظیم کو ہراساں کرنے کے خلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے