اسلام آباد (ڈیسک) حکومت نے پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کر نے کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق حکومت نے اسحاق ڈار کی طویل رخصت کے باعث پارلیمانی سیکریٹری رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا افضل جلد ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز میں فرد جرم عائد کررکھی ہے جب کہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا عارضہ قلب کا علاج جاری ہے جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں ناسازی طبعیت کے باعث سفر کرنے سے منع کیا ہے