ممبئی (ڈیسک) ماضی کی فلموں کے معروف اسٹار، اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر راج کپور کا ممبئی میں واقع تاریخی گھر فروخت کر دیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کمپنی گودریج پراپرٹیز نے راج کپور کا تاریخی اہمیت کا حامل گھر خرید لیا ہے جس پر ایک لگژری رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا۔ گودریج پراپرٹیز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشہور فلم اسٹار کا گھر ان کے قانونی وارثان سے خریدا گیا ہے۔
دوسری جانب کپور خاندان کے مشہور ستارے رندھیر کپور نے کہا ہے کہ یہ گھر ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ ایک تاریخی نوعیت کا مقام ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس گھر کے ساتھ ہمارے جذبات جڑے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ گودریج پراپرٹیز نے اسے خریدا ہے اور ہم اس کا حصہ بن رہے ہیں۔
