You are currently viewing ذاکر نائک کی فیفا ورلڈ کپ میں موجودگی پر ایونٹ کا بائیکاٹ ہونا چاہیے، بی جے پی

ذاکر نائک کی فیفا ورلڈ کپ میں موجودگی پر ایونٹ کا بائیکاٹ ہونا چاہیے، بی جے پی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:24/11/2022 17:17
  • Reading time:1 mins read

نئی دلی (ڈیسک) قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ 2022میں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی موجودگی انتہا پسند بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی اور بالآخر اس حوالے سے اس کا رد عمل سامنے آ ہی گیا۔
بھارتی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نےفیفا ورلڈ کپ میں قطر کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو دعوت دینے پر اپنی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا جان چاہیے۔
بی جے پی نے اعتراض اٹھایا ہے کہ بھارتی نژاد متنازع مبلغ کو بین الاقوامی ایونٹ میں دوحا آنے کی دعوت کیوں دی گئی؟ بی جے پی کے ایک سینئر وزیر نے اس حوالے سے بتایا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہم اپنے موقف کو دوحا کے ساتھ اٹھائیں گے، اس حوالے سے فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔