You are currently viewing دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہوگی، شیخ رشید

دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہوگی، شیخ رشید

راولپنڈی (ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قبل از وقت الیکشن کے حوالے سے نیا دعویٰ کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہی ہیں، تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوا کر باہر کے بینکوں میں بھیج رہے ہیں، مہنگائی بڑھ گئی اور زرمبادلہ کم ہوگیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے لیکن یہ جنگ عمران خان جیتےگا، پوری قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، جو بھی عمران خان سے غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کرے گا، دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، آصف زرداری پنجاب کو چھوڑیں سندھ کی فکر کریں۔قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے شیخ رشید نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 30 جنوری سے پہلے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا۔