کراچی (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنی بریت کی درخواست دے دی۔
ڈاکٹر عاصم نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کیس میں بریت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں ان کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ سات سال قبل مجھ پر بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا، اب تک ایک بھی گواہ میرے خلاف بیان نہیں دے سکا۔
عدالت سے درخواست ہے کہ بے بنیاد مقدمے سے بری کیا جائے۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے 24 دسمبر کو دلائل طلب کر لیے۔
رینجرز کی مدعیت میں 2015میں ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
مقدمے میں ڈاکٹر عاصم ، قادر پٹیل، وسیم اختر، انیس قائم خانی، عثمان معظم و دیگر بھی نامزد ہیں۔
