You are currently viewing دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری، ایمل ولی کا عمران خان، فیض حمید کیخلاف عدالت سے رجوع

دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری، ایمل ولی کا عمران خان، فیض حمید کیخلاف عدالت سے رجوع

پشاور (ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کے پی کے حکومت، سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں کی آبادکاری میں عمران خان نے سہولت کاری کی ۔
درخواست میں کہا گیا کہ فیض حمید کی معاونت سے دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کی گئی، دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کا اعتراف عمران خان نے کئی بار میڈیا پر کیا۔
ایمل ولی خان کی دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
ملک میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری پر فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7