You are currently viewing دہشتگرد تنظیموں کو بارود فراہم کرنے والے ملزمان گرفتار

دہشتگرد تنظیموں کو بارود فراہم کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (ڈیسک) سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ اور حساس ادارے نے علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں کو بارود فراہم کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان میرعلی شاہ، محمد اقبال، نصر اللہ اور محمد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ڈی ڈی کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیم بلوچ راجی آجوئی سنگر( (BRAS اور دیگر علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کو بارود فراہم کرتے تھے، بتایا جاتا ہے کہ ملزمان بلوچستان سے کراچی مواچھ گوٹھ قبرستان حب ریور روڈ پر بارودی مواد کی سپلائی دینے آئے تھے، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی دو سے تین بار بارودی مواد کراچی میں سپلائی کرچکے ہیں، بتایا گیا کہ ملزمان بارودی مواد بیرون ملک سے اسمگل کرکے لاتے ہیں، ملزمان کے قبضے سے کمرشل ایکسپلوزو، سیفٹی ٹائم فیوز، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 7 عدد بڑی اسسٹکس، 18 عدد چھوٹی اسسٹکس تقریباً 88 فٹ 3 عدد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔