You are currently viewing دہشتگرد اکٹھےہورہے ہیں اور ہم چپ کر کے بیٹھ گئے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ

دہشتگرد اکٹھےہورہے ہیں اور ہم چپ کر کے بیٹھ گئے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی(ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہےکہ دہشت گرد اکٹھے ہورہے ہیں اور ہم چپ کر کے  بیٹھ  گئے ہیں تاہم یہ تشویش  ناک صورتحال ہے ۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں امن و امان پر اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، مرتضیٰ وہاب، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 6 ہفتوں میں 6 واقعات ہوئے، پہلے قائد آباد کا واقعہ، چائنیز کونسل پر حملہ، ایم کیو ایم کے میلاد پر حملہ، ڈیفنس میں کار بم دھماکہ، پی ایس پی کے کارکنان شہید ہوئے اور اب یہ علی رضا عابدی والا واقعہ پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال تشویش ناک ہے، یہ دہشت گرد اکٹھے ہورہے ہیں اور ہم چپ کرکے بیٹھ گئے ہیں، کراچی کےشہریوں کو خوف کے ماحول میں رہنے نہیں دینگے، ہرصورت شہریوں کا تحفظ چاہیے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقتول علی رضاعابدی کے والد کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جائےوقوعہ سے 5 خول ملے،  علی رضا عابدی کا موبائل قبضے میں لیا ہے اور سی سی ٹی وی میں کافی واضح شہادتیں موجود ہیں جس کے ذریعے قاتل جلد گرفتار ہوجائیں گے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گرفتار ہوجائیں گے نہیں مجھے قاتل گرفتار چاہیئں، ہمیں سوچنا اور دیکھنا ہوگا کہ کوتاہی کہاں ہے، دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات ضلع جنوبی میں ہوئے

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بریفنگ میں اجلاس کو مزید بتایا کہ پولیس نے علی رضاعابدی قتل کیس میں بعض اہم گرفتاریاں کی ہیں اور قتل میں جو طریقہ کار اپنایا گیا اس سے واضح شواہد مل رہے ہیں جب کہ پولیس ملزمان کےقریب پہنچ گئی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.