You are currently viewing دہرے نظام پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

دہرے نظام پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہرے نظام پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں، 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل (ضمانت)۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 6 ماہ تک”بیل” نہیں کے مقابلہ میں ایک دن میں چار بیلیں (ضمانتیں)۔
انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی، سب چھوڑیں آئین توڑنے پر سزا تو دیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی 200 عدالتی پیشیوں اور عمران خان کی 2 پیشیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ تصویر میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.