You are currently viewing دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھانے کیلیے تیار ہیں، سازش میں نواز شریف کا کردار ہے

دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھانے کیلیے تیار ہیں، سازش میں نواز شریف کا کردار ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو جو دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے اس کے مرکزی کردار نواز شریف ہیں۔

یہ خط چیف جسٹس کو دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو خط قوم کے سامنے لہرایا وہ اسے چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں کہ کیوں کہ چیف جسٹس ایک اہم ترین منصب ہے، مراسلے کی تاریخ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل کی ہے، میں اس خط کو دیکھ چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مراسلے میں لکھا ہوا ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوئی تو اس کے خوف ناک نتائج ہوسکتے ہیں، یہ مراسلہ فوج کی اعلیٰ قیادت کو دکھایا گیا اور وفاقی کابینہ کے چند اہم وزرا کو بھی پتا ہے، مراسلے میں براہ راست پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ذکر ہے، تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سینئر قیادت بھی غافل نہیں ہے کہ وہ کہتے رہے ہیں کہ سارے معاملات طے پاگئے ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ مراسلے میں کیا لکھا ہے، اس خط کا تعلق براہ راست ہماری خارجہ پالیسی سے ہے۔