You are currently viewing دو ٹوک سیاسی موقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام ختم ہو چکا، جواد احمد

دو ٹوک سیاسی موقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام ختم ہو چکا، جواد احمد

کراچی (ڈیسک) ماضی کے مشہور گلوکار جواد احمد نے اپنے گلوکاری کے کیریئر سے متعلق باتیں کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میرے دو ٹوک موقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ میوزک میں دو طرح کے کام کرنا ہوتے ہیں، ایک میوزک کمپوز کرنا، دوسرا یہ کہ آپ گا بھی لیتے ہوں۔ جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے ، میں اپنے موقف کا کھل کر اظہار کرتا ہوں، عمران خان کے علاوہ دوسرے سیاست دانوں پر بھی تنقید کرتا ہوں۔
جب سے عمران خان پر تنقید کرنا شروع کی تب سے مجھے لوگوں نے کنسرٹ دینا ہی کم کر دیے ہیں۔ عمران خان کی سیاست کے حوالے سے میں نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے۔
اب لوگ یہ کہنے لگے ہیں کہ جواد متنازع آدمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ میں عام آدمی کی بات کرتا ہوں، عام آدمی کے لیے جماعت بنائی ہے، پرانی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ میری جماعت چل سکے۔