کراچی (ڈیسک) دو روز کے بعد کراچی اور اس کے مضافات میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسمیاتی ذرائع کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائوں کی رفتار کم ہونے سے درجہ حرارت 32سے 34ڈگری رہے گا، مغربی ہوائوں کا سلسلہ 28مارچ سے ملک پر اثر انداز ہو گا جو پانچ روز تک ملک کے اکثر علاقوں تک محیط ہو گا۔
کراچی میں اکثر مقامات پر ہلکی اور تیز بارش ہو سکتی ہے جب کہ کہیں کہیں ژالہ باری کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
ہوائوں کا یہ نظام اپریل کے آغاز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی ہے جس سے موسم پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
