You are currently viewing دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کرلیا جس میں اوپنر صائم ایوب کا کردار نہایت اہم رہا جنہوں نے 82 رنز کی اننگ کھیلی تاہم وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
عبداللہ شفیق 64 رنز اور بابراعظم 15 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
قبل ازیں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا۔جوش انگلس 18رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87 رنز پر گری، مارنس لیبوشن 6رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ تھے جو 35رنز بنا کر 101کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 121رنز پرگر گئی، ایرون ہارڈی 14بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
گلین میکسویل 16 اور مچل سٹارک ایک سکور بنا کر پولین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 8 اوورز میں 29 رنز دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 8 اوورز میں 26 رنز دیتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ان کے علاوہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7