ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بولنگ کرتے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔