You are currently viewing دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلبی پر 2 پولیس افسران معطل

دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلبی پر 2 پولیس افسران معطل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں چیکنگ کے دوران فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے اور ناقص تفتیش پر 5 پولیس افسران بھی محکمے سے برخاست کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی ہے کہ دوران چیکنگ منہ سونگھا جائے نہ ہی نکاح نامہ طلب کیا جائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.