You are currently viewing دوران قید نواز شریف کو زہر دیئے جانے میں بھی عمران خان ملوث تھا، مریم نواز

دوران قید نواز شریف کو زہر دیئے جانے میں بھی عمران خان ملوث تھا، مریم نواز

لاہور (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد نواز شریف کو دوران قید زہر دیا گیا تھا۔
مسلم لیگ کی رہنما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوران قید نوازشریف کو زہر دیے جانے کی وجہ سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے۔
انھوں نے کہا کہ جب ان کے والد کی حالت بگڑی اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ بات بھی کبھی نہ کبھی سامنے آجائے گی کہ اس معاملے میں بھی عمران خان ملوث تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7