You are currently viewing دوبارہ مہاجر نہیں بنیں گے، حماس کا غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان

دوبارہ مہاجر نہیں بنیں گے، حماس کا غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان

غزہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے اسرائیل کے الٹی میٹم کے باوجود غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطین اپنی سر زمین چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے، 1948ء کی طرح دوبارہ مہاجر نہیں بنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہادتیں بہت زیادہ ہیں، مشکلات ہیں لیکن اپنی زمین پر رہیں گے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ سٹی کے رہائشی علاقہ خالی کر دیں اور شہری غزہ کی پٹی کے جنوب میں چلے جائیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں شدت کا آپریشن ہو گا، حماس شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رہی ہے۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مطابق بے دخلی کا خطرناک مشورہ غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل غزہ کی سرحد پر زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اس حوالے سے فوجی دستے، بھاری توپ خانے اور ٹینک جمع کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد7 ہزار 200 سے بھی بڑھ گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں بجلی، پانی، خوراک اور میڈیکل سپلائی بند ہونے سے انسانی المیہ بھی جنم لینے لگا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7