اسلام آباد (ڈیسک)ایس آر او کے تحت دوائوں کی قیمتوں میں 30فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔
وزارت قومی صحت نے تسلیم کیاہے ایس آر او کے تحت دوائوں کی قیمتوں میں 30فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ ایس آر او 1610(۱) 2018 کے تحت 490 دوائوں کی قیمتوں میں دشواری کے نام پر اضافہ کیا گیا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت قومی صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں 9، 15، اور 30فیصد اضافہ کیا لیکن قیمتوں میں 100 سے 150 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔