You are currently viewing دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 دوبارہ نہیں لاسکتی، نریندر مودی کا ردعمل

دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 دوبارہ نہیں لاسکتی، نریندر مودی کا ردعمل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف منظور قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت 370 دوبارہ نہیں لاسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کی دیوار قبرستان میں گاڑھ دی ہے۔
یاد رہے کہ اگست 2019 میں بھارتی سرکار نے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی تھی۔
مقبوضہ کشمیر کی نئی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں اراکین نے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے قرارداد منظور کرکے نئی دہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال کی جائے۔
دوران اجلاس بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے پی ڈی پی کی جانب سے پیش قراداد کی کاپیاں چھیننے کی کوشش بھی کی تھی جس پر سارجنٹ آف آرمز نے ہنگامہ آرائی کرنے والے بی جے پی اراکین کو باہر نکال دیا تھا۔
بھارت کی سپریم کورٹ کے سبکدوش چیف جسٹس نے بھی آرٹیکل 370 منسوخ ہونے کی توثیق کی تھی مگر ریاستی انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7