You are currently viewing دنیا کا سب سے سستا ترین اسمارٹ فون متعارف

دنیا کا سب سے سستا ترین اسمارٹ فون متعارف

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دنیا کا سب سے سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کروادیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سستے ترین فون کا نام ’نموٹیل اچھے دن’  نامی پر مختص کیا گیا ہے جس کی قیمت صرف 99 روپے ہے، ٹائمز آف انڈیاکا کہنا ہے کہ یہ فون  دنیا کا سب سے سستا سمارٹ فون  ہے،جس کی قیمت 2 ہزار 999 روپے سے کم کرکے صرف 99 روپے کردی گئی ہے۔
مادھو ریڈی کا کہناہے کہ دنیا کے سستے ترین اسمارٹ فون نموٹیل کا ڈسپلے 4 انچ ہوگا جبکہ اس میں اینڈرائیڈ ورژن 5 اعشاریہ 1لولی پاپ، 1 اعشاریہ 3 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر اور 1 جی بی ریم ہوگی ۔
نموٹیل اچھے دن کو آرڈر کر کے گھر پر بھی منگوایا جا سکتا ہے جس کے ڈیلیوری چارجز 199 روپے ہوں گے،یاد رہے یہ اسمارٹ فون بہت جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کے لیئے پیش کیا جائے گا