You are currently viewing دنیا میں غربت کے خاتمے میں کامیابیاں ملیں،سربراہ اقوام متحدہ

دنیا میں غربت کے خاتمے میں کامیابیاں ملیں،سربراہ اقوام متحدہ

  • Post author:
  • Post category:ٹکرز / دنیا
  • Post last modified:27/02/2019 16:57
  • Reading time:1 mins read

جنیوا (ڈیسک)اقوام متحدہ کے سربراہ اورانسانی حقوق کمشنرمشیل باچیلٹ نے دنیا میں غربت کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی کامیابی سراہتے ہوئے درخواست کی ہے کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جانا چاہئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا چالیسواں اجلاس شروع ہو گیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش اور انسانی حقوق کی کمشنر میشل باچیلٹ نے اس موقع پر اپنی تقریروں میں درخواست کی کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جانا چاہئیں۔ گوٹیرش نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ دنیا کے متعدد ممالک میں انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی گوٹیرش اور باچیلٹ نے دنیا میں غربت کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی کامیابی کو بھی سراہا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.