پیرس (صاحبزادہ عتیق ) دنیا بھر کی طرح پیرس میں بھی بھارت کے یومِ آزادی کویومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ مظاہرین کی کثیر تعداد نے انڈین امبیسی کے سامنے مظاہرہ کیا۔
دنیا بھر کی طرح پیرس میں بھی بھارت کے یومِ آزادی کویومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ مظاہرین کی کثیر تعداد نے انڈین امبیسی کے سامنے مظاہرہ کیا۔ جموں وکشمیر فورم فرانس نے مظاہرہ آرگنائز کیا۔
پیرس کی فضائیں انڈیا ٹیرورسٹ مودی ٹیرورسٹ اور ہم کیا چاہتے آزادی کے نعروں سے گونج اٹھیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
کشمیر میں انڈین مظالم پر انڈیا کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانے کے لئے مظاہرین نے تقریروں سےماحول کو گرمایا ۔ مظاہرین نے فرانسیسی لوگوں میں کشمیر پر بھارتی ظلم اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
کشمیر پر ہندوستانی قبضے کے خلاف خواتین بچے بزرگ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد مظاہرے میں شریک ہوئے