You are currently viewing دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے22 لاکھ اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی
Workers wearing protective gear disinfect a hotel room before its reopening next week, after some restrictions were lifted during an extended nationwide lockdown to slow the spread of the coronavirus disease (COVID-19), in Kolkata, India, June 5, 2020. REUTERS/Rupak De Chowdhuri

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے22 لاکھ اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:29/01/2021 16:03
  • Reading time:1 mins read

نیویارک(ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 22لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10کروڑ20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد102041120ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2201044 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25969126 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد چار لاکھ43 ہزارسے زائد جبکہ متاثرین کی تعداد2 کروڑ63 لاکھ 38 ہزار ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد26338607 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9824711ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 443769 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ54 ہزار

سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 7 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10720971ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد173762ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک154047افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ21ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد90 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد221676 ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے915316 فعال مریض ہیں۔ ادھر برازیل کے پڑوسی ملک ارجنٹائن میں کورونا وائرس سے اب تک 47 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد19 لاکھ سے زائد ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک مہلک وائرس سے 37 لاکھ 43 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب کورونا کی وبا سے 103126 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے اب تک 21 لاکھ94ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد جرمنی میں مریضوں کی تعداد 2194562جبکہ مرنے والوں کی مصدقہ تعداد 56220 ہے۔ سپین میں کورونا وائرس سے57ہزار آٹھ سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ملک میںکورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد27لاکھ92ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.