You are currently viewing دنیا بھر میں ایسٹر کی تقریبات جاری، پاکستانی کرسچن برادری کو مبارک باد کے پیغامات

دنیا بھر میں ایسٹر کی تقریبات جاری، پاکستانی کرسچن برادری کو مبارک باد کے پیغامات

کراچی (ڈیسک) دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔
وزیر اعظم سمیت دیگر قومی رہنمائوں نے پاکستان کی کرسچن برادری کو مذہبی تہوار پر مبارک بادکے پیغامات ارسال کیےہیں۔
ادھر ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے دعا کرائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔
پاکستان میں گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔
رات کو کراچی کے چرچز میں مڈنائٹ سروسز کا انعقاد کیا گیا، ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے اسے موت پر زندگی کی فتح سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔