You are currently viewing دنیا بھر میں آج کشمیری یومِ حق خودارادیت منارہے ہیں

دنیا بھر میں آج کشمیری یومِ حق خودارادیت منارہے ہیں

سری نگر (ڈیسک)کنٹرول  لائن کے دونوں طرف اور دنی بھر میں آج کشمیری  یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

اس موقع پر کشمیری اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1949 میں آج ہی کے روز قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

اس دن کی یاد میں دنیا بھر میں کشمیری ہر سال 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت مناتے ہیں۔

 دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کو آج سری نگر میں سیمینار سے روک دیا ہے، جس کی صدارت علی سید گیلانی نے کرنا تھی۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت بیشتر حریت قیادت کو بھی نظر بند یا جیلوں میں قید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، جہاں لوگوں کو گرفتار کرنا، حریت رہنماؤں کو نظربند کرنا اور کرفیو اور پابندیاں لگانا روز کا معمول بن گئی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.