You are currently viewing دنیا بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش کیوں ہے،وزیر اعظم عمران خان

دنیا بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش کیوں ہے،وزیر اعظم عمران خان

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:06/09/2019 09:36
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہناہے کہ دنیا بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر میں  انسانی خقوق کی خلاف ورزیوں  پر خاموش کیوں ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان نے  ٹوئٹ کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی دنیا کے سامنے ہے، دنیا بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش کیوں ہے، کیا مسلمانوں پر مظالم کے وقت عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ جاتی ہے، عالمی برادری اس رویے سےدنیا کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دے رہی ہے

وزیراعظم کا کہناتھا کہ مودی سرکار کی بھارتی فورسزکا مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا  32 واں دن ہے، اس محاصرے کی آڑ میں پیلٹ گنوں سے بھارتی فورسز نے کشمیری مردوں ، خواتین اور بچوں کو گولیاں مار کر شہید اور زخمی کیا۔

وزیرا عظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  کشمیری مردوں کوحراست میں لے کر بھارتی جیلوں میں پھینکا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آوٹ کے باعث کشمیری اپنی اہل خانہ اور بیرونی دنیا سے کٹے ہوئے ہیں، تمام پابندیوں کے باوجود مظالم کی داستانیں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.