You are currently viewing دلیپ کمار کی بہن طویل بیماری کے بعد انتقال کرگئیں

دلیپ کمار کی بہن طویل بیماری کے بعد انتقال کرگئیں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی بہن سعیدہ طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کی بہن سعیدہ کی طبیعت کافی عرصہ سے خراب چلی آرہی تھی، وہ گزشتہ روز بیماری سے طویل عرصہ لڑنے کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔
سعیدہ نے نامور اداکار محبوب کے صاحبزادے اقبال سے شادی کی تھی، وہ زندگی کی آخری سانس تک ممبئی میں مقیم رہیں۔
2018ء میں شوہر کے انتقال کے بعد سے ان کا خیال صاحبزادی اور بیٹا ثاقب رکھ رہے تھے۔
سعیدہ کے انتقال کی خبر پر لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی بیوہ سائرہ بانو نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔