کراچی (ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے شادی کے حوالے سے بیان دے کر سب کو چونکا دیا، پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کر لیں گے۔
نسیم شاہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر نوجوان کرکٹر نسیم شاہ نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا، مگر اس بار صحافی کے سوال کہ اروشی کے نام کوئی پیغام دینا چاہیں گے تو نسیم شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا میسج وائرل ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کر لیں گے۔
یاد رہے کہ اسی سال بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام دیا تھا جس پر نوجوان بالر نے شکریہ ادا کیا تھا۔
کرکٹ اور شو بز کے شائقین سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے نسیم شاہ کا بیان وائرل ہونے کے بعد اروشی کے ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں
