You are currently viewing دلہن بننے کی منتظر انگریز خاتون کی خود سے شادی

دلہن بننے کی منتظر انگریز خاتون کی خود سے شادی

لندن (ڈیسک) دلہن بننے کی منتظر خاتون نے طویل عرصے تک شادی نہ ہونے کے بعد خود سے ہی شادی رچا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔
42سالہ برطانوی خاتون سارہ ولکنسن عرصہ بیس سال اپنی بے مثال شادی کے انتظار میں تھیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ایسی شادی کرنا چاہتی ہیں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔
اسی انتظار میں بالآخر انھوں نے ایک منفرد تجربہ کیا اور خود سے شادی رچا کر یہ کارنامہ انجام دے دیا۔
انگریز خاتون نے اپنے لیے منگنی کی انگوٹھی خریدی اور ہارویسٹ ہاؤس میں اپنے دوستوں کے ساتھ خصوصی دن منایا۔
برطانوی لیڈی کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا، یہ میری شادی کا دن تھا اور مجھے زندگی کی اس خوشی سے محروم نہیں رہنا چاہیے بلکہ لطف اٹھانا چاہیے۔
انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنی حقیقی شادی کے لیے دس ہزار پائونڈز پس انداز کر کے رکھے تھے جو میں نے اس شادی پر خرچ کیے، انھوں نے اس تقریب میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعا کیا اور خوب لطف اٹھایا۔