You are currently viewing دفتر خارجہ کی چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ کی مذمت

دفتر خارجہ کی چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان نے چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس طرح کے افسوس ناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایسے واقعات سے گریز کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ ترجمان نے کہا کہ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے، دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو اور ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7