کراچی (ڈیسک) بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے گیارہویں ایڈیشن کے دوسرے روز بڑی تعداد میں ملکی وغیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دفاعی نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین جبکہ 64 ممالک کے 285 وفود شرکت کر رہے ہیں جس میں آسٹریا، رومانیہ، ہنگری سمیت اہم ممالک پہلی بار شریک ہو رہے ہیں۔ نمائش میں رکھی گئی پاکستانی دفاعی مصنوعات میں الخالد ٹینک بھی شامل ہے، جے ایف 17 تھنڈر، مختلف میزائل سمیت جدید اسلحہ سب کی توجہ کا مرکز ہے۔ دفاعی نمائش 2022 میں کشمیر کے نام سے بھی علیحدہ ہال قائم کیا گیا ہے۔ ایکسپو سینٹر میں ملکی و غیرملکی دفاعی ساز و سامان اور مصنوعات رکھی گئی ہیں۔ دفاعی نمائش 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

دفاعی نمائش میں 64 ممالک اپنی مصنوعات کیساتھ شریک
- Post author:Umer Khan
- Post published:16/11/2022 15:03
- Post category:پاکستان / ٹیکنالوجی / کراچی
- Post last modified:19/11/2022 19:33
- Reading time:1 mins read
Tags: expo center, Ideas 2022, Karachi, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news