مظفرآباد (ڈیسک) مظفر آباد میں دریائے نیلم پر زیر تعمیر پل گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
تحصیل نصیر آباد میں دھنی اور گھنڈی کو ملانےکے لیے ہیوی مشینری کے ذریعے برج نصب کیا جا رہا تھا کہ اچانک گر پڑا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں تین مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
جاں بحق اور زخمی افراد مقامی ہیںجنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی آبادی نے ٹھیکیدار کو حادثےکا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غفلت اور حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونےکا الزام عائد کیا۔