You are currently viewing دریائے ستلج پر بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع

دریائے ستلج پر بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع

بہاولپور(ڈیسک) بہاول پور  میں دریائے ستل پر وقع بند ٹوٹنے سے سیلاب آگیا اور متعدد علاقوں  کا زمینی راستہ  منقطع ہو گیاہے ۔

بھارت نے آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاکھوں کیوسک پانی چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ڈیرہ بکھا کے علاقے میں دریائے ستلج پر قائم حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔ پانی کا ریلا درجنوں بستیوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور متعدد رہائشی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔

دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور دریا سے ملحقہ آبادیوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ امدادی اہلکاروں نے دیہی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.