دبئی(اسٹاف رپورٹر)دبئی میں پان کھانے اور تھوکنے والے افراد کے اوپر ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا گیا ہے
میونسپلٹی کے قواعدو ضوابط کے مطابق1996ء کے آغاز ہی سے پان کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کی جا چکی تھی جبکہ گذشتہ سالوں میں پان کی خریدو فروخت اور اس کے استعمال پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے گئے،السیفی کا کہنا ہے کہ پان لوگوں کی صحت کے لیے مضر ہے اس کے علاوہ لوگ پان کھا کر عوامی جگہوں ،راہداریوں اور سڑکوں پر تھوک کر ماحول کو خراب کرتے ہیں۔
السیفی نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ کئی سالوں میں پان استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں واضع کمی نظر آئی ہے،یاد رہے کہ شارجہ میں گذشتہ ہفتے ایک پان فروش کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے 100 کلو گرام کے قریب منشیات برآمد کی گئی تھیں۔
