دبئی(ڈیسک)دبئی میں جاری عالمی میلہ دبئی ایکسپو 6ماہ تک جاری رہے گا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی ایکسپو کے منتظمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی ایکسپو میں تقریبا ڈھائی کروڑ کاروباری نمائندے اور سیاح شریک ہوں گے اور اس ایکسپو کی تیاری اور انتظامات پر 6.8 ارب ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔اس عالمی نمائش میں شریک ممالک کے الگ الگ پویلین بنائے گئے ہیں اور ہر ملک نے اپنے پویلین کو سجانے اور نمایاں کرنے کے لیے خاص اہتمام کیا ہے ،اس کے علاوہ ہر پویلین میں نمائش میں شریک ہونے والی متعلقہ ملک کی کمپنیاں اور کاروباری نمائندے موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر ایسے میلوں اور نمائشوں کا انعقاد زیادہ تر یورپ میں اور امریکہ میں ہوتا رہا ، مشرقِ وسطی میں اس نوعیت کی پہلی عالمی نمائش منعقد کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ دبئی ایکسپو میں2015 میں ہونے والی میلان ایکسپو سے بھی زیادہ لوگ شریک ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایکسپو میں داخلے کے لیے کورونا کا منفی پی سی آر ٹیسٹ یا کورونا ویکسی نیشن کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے۔
دبئی میں جاری عالمی میلہ 6ماہ تک جاری رہے گا
- Post author:Zeeshan Akbar
- Post published:02/10/2021 16:09
- Post category:تجارت / دنیا / کارپوریٹ
- Post last modified:02/10/2021 16:09
- Reading time:0 mins read