You are currently viewing دبئی سے لندن تک کا سفر چار گھنٹوں میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا

دبئی سے لندن تک کا سفر چار گھنٹوں میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا

دبئی (ڈیسک): دبئی سے لندن تک کا سفر چار گھنٹوں میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا، پروازیں جلد شروع کی جائینگی ۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران فضائی کمپنی “بوم” کے بانی بلیک شول نے بتایا کہ ان کی کمپنی گزشتہ کئی برسوں سے “دی بوم سپرسونک”طیارے کی تیاری پر کام کررہی ہے جس میں مسافروں کو دبئی سے لندن صرف ساڑھے چار گھنٹوں میں پہنچانے کی صلاحیت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ یہ سپر سونک طیارہ روایتی ہوائی جہازوں سے 2.6 گنا زیادہ تیز ہوگا اور اس کی آواز عام طیاروں جتنی ہی ہوگی جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوسکے گا کہ ان کے اوپر سے عام ہوائی جہاز گزرا ہے یا کوئی سپرسونک طیارہ۔

بلیک شول نے بتایا کہ اس طیارے میں ایک وقت میں 55 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت ہوگی جبکہ اس کی ہر نشست کے ٹکٹ کی قیمت عام طیاروں کے بزنس کلاس ٹکٹ کے برابر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس طیارے کا پائلٹ ٹیسٹ آئندہ برس شروع کردیا جائے گا جبکہ اس کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز 2020 کے وسط تک ہوجائے گا۔بوم طیاروں میں آفٹر برنرز کی جگہ ٹربو فینز نصب ہوں گے جس سے اس کی آواز کافی کم ہوجائے گی۔

(این این آئی)

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7