You are currently viewing دبئی ایکسپو 2020 میں قائم پاکستانی پویلین بین الاقوامی توجہ کا مرکز ہے،رضوان طارق

دبئی ایکسپو 2020 میں قائم پاکستانی پویلین بین الاقوامی توجہ کا مرکز ہے،رضوان طارق

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:14/12/2021 15:01
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)ایکسپو2020 دبئی میں پاکستان پویلین کے ڈائریکٹر جنرل رضوان طارق نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 میں سرمایہ کار اور سیاح گہری دلچسپی لے رہے ہیں، عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین بین الاقوامی توجہ کا مرکز ہے۔

نمائش میں شرکت کرنے والے سرمایہ کار اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان خفیہ خزانہ کے موضوع کی مناسبت سے قائم کئے پاکستان پویلین کی تعمیر پر 28.72 ملین ڈالر لاگت آئی ہے اور پویلین 35 ہزار مربع فٹ پر تعمیرکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے موضوع کی مناسبت سے ہم عالمی برادری کو ملک میں موجود سیاحت کے مواقع سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی افرادی قوت، معاشی اور صنعتی استعداد سے روشناس کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 31 مارچ 2022 تک جاری رہنے والی نمائش کے آغاز سے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستان پویلین کا دورہ کرنے والوں کی تعداد نمائش میں شریک دیگر 192 ممالک کی پویلینز سے نمایاں حد تک زائد رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پویلین میں قومی ثقافت کو اجاگرکرنے کے ساتھ وزیٹرز کو سیاحت سمیت صنعت و سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور اس حوالہ سے مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔