دبئی (ڈیسک) دبئی میں رمضان المبارک کے دوران حکومت کی اجازت کے بغیر افطار ی تقسیم کرنے والوں کو 10 ہزار درہم جرمانہ اور ایک برس قید ہوگی۔
امسال رمضان میں افطاری تقسیم کرنے کیلئے دبئی اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے محکمے سے اجازت لینا ہوگی۔
ڈائریکٹر چیر یٹیبل انسٹیٹیونشز نے اماراتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افطاری تقسیم کرنے کیلئے شہری درخواست دائر کرکے بتائیں کہ وہ کس علاقے میں افطاری تقسیم کریں گے تاکہ اس عمل کو مزید منظم بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تمام شہری ایک ہی جگہ پر افطاری تقسیم کر دیں، ہمارے پاس معلومات ہوں گی تو ہم رہنمائی کریں گے تاکہ تمام علاقوں میں افطاری تقسیم ہوسکے۔
بغیر اجازت افطاری تقسیم کرنے والوں کو 5 سے 10 ہزار درہم کا جرمانہ یا 30 یوم سے ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں کورونا کی وجہ سے افطاری تقسیم کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
