پشاور (نیوز ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں کابینہ کے 25 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مستعفی کابینہ ارکان میں 14 نگراں وزیر، 11 مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے وزراء کے استعفوں کی سمری گورنر کو بھیجی تھی۔
وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تمام وزراء سے استعفے مانگے تھے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزراء کو ہٹانے کا کہا تھا۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کابینہ کے ارکان کو چائے پر مدعو کرکے ان سے استعفے لیے تھے۔