You are currently viewing خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعہ: ڈائریکٹرسمیت 9 افراد کومعطل

خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعہ: ڈائریکٹرسمیت 9 افراد کومعطل

پشاور(ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال ڈائریکٹرسمیت 9 افراد کومعطل کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر  پختونخوا  نے خیبر ٹیچنگ اسپتال نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرسمیت 9 افراد کومعطل کردیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فرحان اور ڈاکٹر سعود اسلام ملک پر مشتمل کمیٹی تحقیقات کررہی ہے جو کل اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بروقت آکیسجن نہ ملنے پر 7 مریض انتقال کرگئے۔

 

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.