خیبر ایجنسی(اسٹاف رپورٹر) سپیرا ڈیم باڑہ کی سرنگ میں صفائی کے دوران 38 مزدوردم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے.مزدوروں کوفوری طور پر ڈوگرا اسپتال باڑہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے پیش نظر ڈیم کی سرنگ طویل عرصے سے بند تھی جس کی صفائی ستھرائی میں مزدور مصروف تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مزدوروں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ پولیٹیکل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مزدوردم گھٹنےسے بےہوش ہوئے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات اب بھی جاری ہے۔