خیبرپختونخوا، بلوچستان ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت اب تک 35 ارب 95 کروڑ روپے تقسیم

اسلام آباد (ڈیسک) حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا،صوبہ بلوچستان ،صوبہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت اب تک 35 ارب 95 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر مستحق افراد میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت مالی امداد 12000 ہزار روپے فی خاندان کو ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں 25ارب 51 کروڑ روپے، آئی سی ٹی میں 90 کروڑ، بلوچستان میں 7 ارب28 کروڑ اور گلگت بلتستان میں اب تک 1 ارب 18 کروڑ روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت تخفیف غربت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کووڈ۔19 سے متاثر ہو نے والے مستحق خاندانوں میں 12000 ہزار روپے فی خاندان کی امداد کا سلسلہ چاروں صوبوں کشمیر ،گلگت بلتستان اور دارالحکومت اسلام آباد میں مالی امداد کی نقد فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک صوبہ خیبر پختونخوا میں 23 لاکھ 85 ہزار سے زائد خاندانوں میں 25 ارب 51 کروڑ سے زائد کی رقم، صوبہ بلوچستان میں27 لاکھ 8 ہزار سے زائد خاندانوں میں اب تک 7 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد صوبہ گلگت بلتستان میں 88 ہزار 338 سے زائد خاندانوں میں 1 ارب 18 کروڑ اور دارالحکومت اسلام آباد میں 65 ہزار 912 سے زائد خاندانوں میں اب تک 90 کروڑ سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مستحق خاندانوں میں اب تک مجموعی طور پر اب تک 35 ارب 95 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.