You are currently viewing خود نمائی کے شوق میں طیارہ تباہ کرنے والے امریکی یوٹیوبر کو 20 سال کی سزا

خود نمائی کے شوق میں طیارہ تباہ کرنے والے امریکی یوٹیوبر کو 20 سال کی سزا

واشنگٹن (ڈیسک) ویوز کے لیے دانستہ طور پر طیارہ تباہ کرنے والے یو ٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے پائلٹ اور یوٹیوبر ٹریور جیکب کی 2021 میں کیلی فورنیا میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔
سیلفی اسٹک کی مدد سے شوٹ کی گئی ویڈیو میں اس نے طیارے سے چھلانگ لگانے کے منظر کی فلمبندی کی تھی۔

بعدازاں یوٹیوبر نے اسے حادثہ قرار دیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ چھوٹے طیارے کا انجن فیل نہیں ہوا تھا ۔
ٹریورجیکب نے ویوز حاصل کرنے کےلیے دانستہ طور پر طیارہ تباہ کیا تھا، تحقیقات کے بعد ٹریور جیکب کا طیارہ اڑانے کا لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔
امریکی پراسیکیوٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دانستہ طور پر طیارہ تباہ کرنے پر جیکب ٹریور کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
ٹریور نے دوران تحقیقات طیارہ تباہ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹریور جیکب کی ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی کچھ دیر میں 30 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7