اسلام آباد (ڈیسک) اداکارہ صبا حمید نے کہاکہ انہیں خود مختار بنانے میں والد نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد خواتین کی آزادی اور خود مختاری کے بہت قائل تھے۔
صبا حمید نے کہا کہ ان کے والد اس بات پر بہت یقین رکھتے تھے کہ عورت کا معاشی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والد نے میری والدہ کی بھی بہت ہمت افزائی کی اور انھیں ہر طرح سے سپورٹ کیا۔