You are currently viewing خودکش حملہ آور دو دن سے پشاور پولیس لائنز میں ہی رہ رہا تھا، خواجہ آصف

خودکش حملہ آور دو دن سے پشاور پولیس لائنز میں ہی رہ رہا تھا، خواجہ آصف

اسلام آباد (ڈیسک) پشاور پولیس لائنز خودکش بم حملے سے متعلق وزیر دفاع نے سنسنی خیز انکشاف کرڈالا۔
اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حملہ آور ایک، دو دن سے پولیس لائنز میں ہی رہ رہا تھا، آئی جی نے بتایا کہ ہزار سے ڈیڑھ ہزار افراد پولیس لائنز میں رہتے ہیں، پولیس کا خیال ہےکہ اندرکوئی شخص حملہ آورکے ساتھ رابطے میں تھا۔ دریں اثناء سی سی پی او پشاور کا کہنا ہےکہ پولیس لائنز میں ایف آر پی، ایس ایس یو،سی ٹی ڈی سمیت 8 سےزائد یونٹس کے دفاتر ہیں، یہ بھی امکان ہے حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7