کراچی (ڈیسک) حکومت نے خواجہ سراؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے تقریب آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر شازیہ مری اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب موجود تھے، شازیہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کے ایسے افراد ہیں جو مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ انھیں بی آئی ایس پی میں شامل کیا جائے، میری خواجہ سرائوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ بنوائیں ۔ اس موقع پر تقریب میں بڑی تعداد میں خواجہ سرا موجود تھے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا تھ اکہ پہلی بار مقامی حکومتوں میں خواجہ سرائوں کو مخصوص نشستیں دی گئی ہیں، آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا، آئین کے مطابق پاکستان کے ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ حکومت میں خواجہ سرائوں کو نوکریاں بھی دی جائیں گی۔
خواجہ سرا رہنما بندیا رانا نے خطاب میں کہا کہ ہم بے نظیر کے چاہنے والے ہیں، آج میں بہت خوش ہوں، ہمیں صرف پیپلز پارٹی نے عزت دی ہے۔
