You are currently viewing خلیجی ممالک کو زراعت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کر لیا، وزیراعظم

خلیجی ممالک کو زراعت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کر لیا، وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کر لیا ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ غذائی تحفظ اور زراعت سے متعلق قومی سیمینار کوئی معمول کی تقریب نہیں تھی، زرعی شعبہ ہماری اقتصادی ترقی کا سب سے بڑامحرک بن سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے زرعی شعبے میں اگلے 4 سے 5 سال میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ 40لاکھ نئی ملازمتیں پیداہوں گی، قرضوں سے نجات پا کر مضبوط معیشت کی تعمیر کریں گے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ زراعت اور فوڈ سکیورٹی کے قومی سیمینار میں دوسرے سبز انقلاب کی بنیاد کے طور پر زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سالانہ 40ارب ڈالر کی غذائی اشیا اور زرعی مصنوعات درآمد کرتے ہیں، حکومت کاعزم اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت خلیجی ممالک سے پاکستان کے زرعی شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لانا ہے، جس کے لیے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.