You are currently viewing خلا میں موجود مسلمان خلاباز سلطان النیادی کے سحر وافطار کے اوقات کیا ہوں گے؟

خلا میں موجود مسلمان خلاباز سلطان النیادی کے سحر وافطار کے اوقات کیا ہوں گے؟

دبئی (ڈیسک) خلا میں موجود متحدہ عرب امارات کے مسلمان خلاباز سلطان النیادی کے سحر وافطار کے اوقات کیا ہوں گے؟ اس سلسلے میں معلومات سامنے آگئیں۔
یو اے ای کے خلاباز سلطان النیادی اس وقت انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود ہیں اور وہ رمضان المبارک کا پورا مہینہ وہیں گزاریں گے۔
آئی ایس ایس زمین کے گرد 17 ہزار 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چکر لگاتا ہے اور وہاں رہنے والے دن بھر میں 16 بار سورج کو طلوع اور غروب ہوتے دیکھتے ہیں۔
تاہم وہاں موجود یو اے ای کے خلا باز جی ایم ٹی ٹائم زون یا مکہ کے ٹائم کے مطابق سحر وافطار کریں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7